16 اپریل، 2026، 7:29 PM

نتن یاہو کا قریبی مشیر اور ترجمان مستعفی

نتن یاہو کا قریبی مشیر اور ترجمان مستعفی

صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کے مشیر اور ترجمان نے استعفی دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے قریبی مشیر اور ترجمان عوفر گولان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ وہ گزشتہ تقریبا 10 سال سے نتانیاہو اور ان کے اہل خانہ کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق عوفر گولان نے اچانک طور پر اپنے منصب سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے استعفے کو حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی حکومت میں سامنے آنے والے استعفوں کے سلسلے کی ایک اور کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

نیتن یاہو اور عوفر گولان کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں استعفیٰ کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم اس میں اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی۔

News ID 1938902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha